" ایم اس سوسائیٹی " اور ایشیائی ایم اس" کے بارے میں
ملٹپل سلیروسس سوسائٹی
ایم.اس. سوسائٹی اپنی انعام یافتہ کتابوں سے اخذ کردہ معلومات آپ کی زبان میں پیش کرتی ہے۔ مثلاً ایم.اس. کیا ہے؟ نے سال 2005 سائٹس کمیونیکیشن انعام (ایسوسی ایشن آف میڈیکل رسرچ چریٹیز) جیتا تھا۔ ایم.اس. سوسائٹی ویب سائٹ نے گذشتہ چار سال میں اپنی وضاحت اور رسائی کی صلاحیت کے لیے بھی انعامات جیتے ہیں۔فی الحال ہم انگریزی کے علاوہ دیگر زبانوں میں استفسارات کا جواب دینے سے قاصر ہیں اگر چہ کوئی شخص ترجمان کی مدد سے کسی۔ ہیلپ لائن کا رکن سے ایم.اس. سے متعلق کسی معاملے پر بات کرسکتا ہے۔ ملاقات کا وقت طے کرنے کے لیے براہِ کرم 0808 800 8000 پر فون کریں۔ ہیلپ لائن 09:00 بجے صبح سے 21:00 بجے رات تک دوشنبہ سے جمعہ کھلی رہتی ہے۔








